خان چچا ریستوران میں کالا بازاری، 96 آکسیجن کنسنٹریٹر برآمد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-05-2021
دہلی کے مشہور خان چاچا ریسٹورنٹ سے 419 آکسیجن  کنسنٹریٹر  ضبط
دہلی کے مشہور خان چاچا ریسٹورنٹ سے 419 آکسیجن کنسنٹریٹر ضبط

 

 

 نئی دہلی

دہلی پولیس نے جمعہ کے روز جنوبی دہلی کے مشہور خان چاچا ریستوراں سے متعدد آکسیجن کنسنٹریٹر ضبط کرنے کے ساتھ چار افراد کو گرفتار بھی کر لیا ۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) جنوبی دہلی اتول بھاٹیا نے کہا کہ ہم نے خان مارکیٹ کے علاقے میں خان چاچا ریسٹورنٹ سے96 آکسیجن کنسنٹریٹر برآمد کیے ہیں۔ مسٹر بھاٹیا نے بتایا کہ پولیس نے اس سے پہلے بھی نو مزید آکسیجن کنسنٹریٹر کو برآمد کیا تھا ۔

دہلی پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ آکسیجن کی مقدار کی غیر قانونی مارکیٹنگ کے واقعات کے بعد دہلی کی بڑی بڑی دکانیں دہلی پولیس کے ریڈار پر ہیں اور ریستوراں کی ملی بھگت کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔

جمعرات کے روز لودھی کالونی کے مرکزی بازار میں پولیس نے نیگ زو ریستوراں اور بار پر چھاپہ مارا اور 419 آکسیجن کنسنٹریٹر برآمد کئے۔ دونوں ریستورانوں کے مالک ایک ہی ہیں اور ان سے ابھی پوچھ گچھ نہیں کی گئی ہے کیوں کہ ان کا پتہ معلوم نہیں ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جمعرات کے روز چھاپے کے دوران لیپ ٹاپ میں آکسیجن کنسنٹریٹر کے چالان برآمد ہوئے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں تفتیش کر رہے ہیں کہ شاید کئی ریستورانوں کا ایک بڑا اتحاد بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید تفتیش پر تلاشی لی گئی اور آکسیجن کنسنٹریٹر کے 387 مزید یونٹ برآمد ہوئے ، جو بلیک مارکیٹ میں غیر معمولی قیمت پر فروخت ہورہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ آکسیجن کنسنٹریٹر کے چالان 70000 روپے سے بھی زائد قیمت میں فروخت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلی قیمتوں کی نشاندہی کرنے والے ایم آر پی اسٹیکرز پکڑے گئے ہیں۔