بلیک فنگس: دوا پر ٹیکس نہیں۔ نرملا سیتارمن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بڑی راحت
بڑی راحت

 

 

 نئی دہلی : وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی صدارت میں جی ایس ٹی کونسل کی 44 ویں میٹنگ کے بعد کورونا ویکسین پر پانچ فیصد جی ایس ٹی شرح کو ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ میٹنگ کے بعد پریس کانفرسن میں وزیر خزانہ نے کہا کہ جی ایس ٹی کونسل نے بلیک فنگس کی دوا کو ٹیکس فری کرنے کو منظوری دی ہے ۔

 سیتارمن نے کہا کہ مرکزی حکومت 75 فیصد ویکسین خرید رہی ہے اور اس پر جی ایس ٹی بھی ادا کررہی ہے ۔ لوگوں کو سرکاری اسپتالوں میں جو یہ 75 فیصدی ویکسین مفت میں دسیتاب کرائی جارہی ہے ، عوام پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوگا ۔

سیتارمن نے کہا کہ الیکٹرک فرنیسیج اور ٹیمپریچر اکیوپمنٹ پر جی ایس ٹی کی شرح کم کرکے پانچ فیصدی اور ایمبولنس پر 12 فیصدی کردی گئی ہے ۔ یہ شرحیں ستمبر تک ویلڈ رہیں گی ۔ وزرا کے گروپ نے ان میں اگست تک تخفیف کی سفارش کی تھی ۔
سیتارامن نے کہا کہ بلیک فنگس کی دوائیوں پر ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، لیکن کورونا سے متعلق ادویات اور ایمبولینس سمیت دیگر سامانوں پر بھی ٹیکس کے نرخوں میں کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کونسل نے بلیک فنگس کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا ٹوسیلیزومب اور امفوتھریسین بی دواوں پر جی ایس ٹی نہیں لینے کا فیصلہ کاونسل نے لیا ہے ۔ سیتا رمن نے کہا کہ جی ایس ٹی شرحوں میں یہ کٹوتی ستمبر تک لاگو رہے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس میں مریضوں کے آنے جانے میں استعمال ہونے والے ایمبو لینس پر ٹیکس کی شرحوں میں کٹوتی کی گئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ جی ایس ٹی کاونسل نے ایمبولینس پر جی ایس ٹی کی شرح کو کم کرکے بارہ فیصد کردیا ہے ، جوپہلے 28فیصد تھا۔ مرکزی سرکار 75فیصد ویکسین خریدے گی اور اس پر جی ایس ٹی کی ادائیگی کرے گی لیکن جی ایس ٹی سےہونے والی 70فیصد انکم ریاستوں کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔

 جی ایس ٹی کونسل نے ان سامانوں پر بھی ٹیکس کم کیا آکسی میٹر پر 12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا ۔

 وینٹی لیٹر پر جی ایس ٹی کی شرح 12 فیصد سے گھٹ کر 5 فیصد ہوگئی۔

 ریمڈیسیویر انجیکشن پر 12 فیصد سے 5 فیصد تک کم ہوگئی۔

 میڈیکل گریڈ آکسیجن پر 12 فیصد سے 5 فیصد تک کم ہوگئی۔

بی پی اے پی مشینوں پر جی ایس ٹی کی شرح کو 12 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا ہے۔ پلس آکسیمٹر پر جی ایس ٹی کی شرح 12 فیصد سے گھٹ کر 5 فیصد ہوگئی۔

 قابل ذکر ہے کہ جی ایس ٹی کونسل نے پی پی ای کٹس ، ماسک اور ویکسین سمیت کووڈ 19 سے متعلق ضروری سامان پر ٹیکس میں چھوٹ دینے کے لئے گروپ آف منسٹرس (جی ایم او) تشکیل دی تھی۔ حکومت نے 7 جون کو جی ایس ٹی کونسل کو اپنی رپورٹ پیش کی۔