ٹیرف میں اضافے کے بعد، بی جے پی کی پہل

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 23-08-2025
ٹیرف میں اضافے کے بعد، بی جے پی کی پہل
ٹیرف میں اضافے کے بعد، بی جے پی کی پہل

 



نئی دہلی / آواز دی وائس
بی جے پی قومی سطح پر “لوکل فار ووکل” مہم میں  شروع كرے گی۔ یہ فیصلہ پارٹی کے صدر جے پی نڈا کے ساتھ پارٹی کے مہاسچیو کی میٹنگ میں کیا گیا۔ امریکی ٹیریف بڑھنے کے بعد بی جے پی اور آر ایس ایس خاندان گھریلو صنعتوں اور کاروبار کو بڑھانے کے لیے مہم چلائیں گے۔ 19 اور 20 اگست کو آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کی قیادت میں آر ایس ایس کی میٹنگ میں سو دیشی اشیاء کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اگلے ہی دن 21 اگست کو بی جے پی صدر نے مہامنتریوں کی میٹنگ میں “ووکل فار لوکل” کیمپین چلانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔
آر ایس ایس کی میٹنگ میں “ووکل فار لوکل” کیمپین کی حکمت عملی
آر ایس ایس کی میٹنگ میں بی جے پی سمیت آر ایس ایس کے 6 دیگر تابع تنظیموں کے عہدے داروں کے ساتھ ٹاپ عہدے داروں نے کام تقسیم کیا۔
ووکل فار لوکل کیمپین پر زور
آر ایس ایس کے اقتصادی گروپ کی دو روزہ میٹنگ میں بی جے پی کے مہاسچیو بی ایل سنتوش اور مہاسچیو ارون سنگھ بھی شامل ہوئے۔ آر ایس ایس نے اپنی تابع تنظیموں کو باہمی ہم آہنگی کے ذریعے کسانوں کی مصنوعات سے لے کر چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعت کاروں کی پیداوار کے فروغ اور ملک کے بازار میں دستیابی تک کی حکمت عملی اور ذمہ داری تفویض کر دی۔
اس سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی نے 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر دیے گئے خطاب میں آتم نربھر پر زور دیا تھا۔ وزیراعظم کے خطاب کے بعد جے پی نڈا نے پارٹی کارکنان سے کہا کہ وہ ہندوستان کو ایک خود انحصار، ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کے لیے سو دیشی کو فروغ دینے کے وزیراعظم کے آہوان کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ملک کو خود انحصار بنانے کی پہل
بی جے پی کے صدر نے کہا کہ لال قلعہ کی پرچیر سے وزیراعظم مودی کے خطاب نے یقینی طور پر ملک کے 140 کروڑ لوگوں کو متاثر کیا اور ایک سمت اور رہنمائی فراہم کی۔ دوسری طرف، جیسے ہی امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے یکطرفہ ٹیریف کا اعلان ہوا، بی جے پی نے سو دیشی کے حوالے سے مہم تیز کرنے اور آتم نربھر ہندوستان کے قیام پر زور دینے کی پہل کی ہے۔