نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کیرالہ اسمبلی انتخابات کے لیے 39 امیدواروں کی اپنی دوسری فہرست جمعرات کو جاری کی۔ اس فہرست میں ارنمولا سیٹ سے پارٹی کے سابق ریاستی صدر اور میزورم کے سابق گورنر کمنم راجشیکھرن کو میدان میں اتارا گیا ہے۔
پارٹی نے نٹلا سیٹ سے سی سی مکندن کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ بی جے پی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق، تنور سیٹ سے دیپک پوجھکل اور کسارگوڈ سے اشونی ایم ایل انتخابات لڑیں گے۔ منجری سیٹ سے پتھماشری ایم اور کونگڈ سیٹ سے رینو سُریش انتخابی میدان میں ہوں گی۔ بی جے پی نے اس سے قبل اپنی پہلی فہرست میں 47 امیدواروں کے نام جاری کیے تھے۔
BJP releases its second list of candidates for the General Election to the Legislative Assembly of Keralam pic.twitter.com/8ygW95ScGW
— IANS (@ians_india) March 19, 2026