بی جے پی کے قومی نائب صدر مکھل رائےکی ترنمول کانگریس میں واپسی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-06-2021
گھر واپسی
گھر واپسی

 

 

کولکتہ:بی جے پی کے قومی نائب صدر مکھل رائے اور ان کے بیٹے سبھرنشو رائے کولکتہ میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی موجودگی میں ٹی ایم سی میں شامل ہوگئے۔یاد رہے کہ مکھل رائے بغاوت کرکے بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ ریاست میں ممتا بنرجی کی انتخابی جیت کے بعد ایسے لیڈران نے ترنمول کانگریس میں واپسی شروع کردی ہے جنہوں نے ممتا بنرجی کا ساتھ چھوڑا تھا۔ مکھل رائے اسی زنجیر کی ایک کڑی ہیں۔