دہلی/غازی آباد: (24 اگست 2025) آج بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی کی قیادت میں غازی آباد مہانگر بھاجپا دفتر میں مجاہدِ آزادی، پدم وبھوشن ایوارڈ یافتہ اور بی جے پی کے بانی جنرل سکریٹری سکندر بخت کی 106 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر اقلیتی مورچہ نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
دہلی سمیت ملک بھر میں تعزیتی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا، جن کا آغاز آج غازی آباد مہانگر بھاجپا دفتر سے ہوا۔ اس موقع پر بی جے پی اقلیتی مورچہ کے پردیش صدر کنور باسط علی، قومی نائب صدر چودھری ذاکر حسین، ایس ایم اکرم (قومی دفتر انچارج)، ڈاکٹر اسلم (پردیش وزیر اقلیتی مورچہ)، ترندیب سنگھ گروور، غازی آباد اقلیتی مورچہ کے مہانگر صدر بلبرییت سنگھ، رضوان میر سمیت بی جے پی کے سینئر عہدیداران اور کارکنان موجود رہے۔
اس موقع پر قومی صدر جمال صدیقی نے کہا کہ سکندر بخت ان چند منتخب رہنماؤں میں شامل تھے جنہوں نے بی جے پی کی بنیاد رکھی تھی۔ انہیں پارٹی کا جنرل سکریٹری بنایا گیا اور پھر 1984 میں وہ پارٹی کے نائب صدر کے عہدے تک پہنچے۔ بی جے پی کے ابتدائی دنوں میں سکندر بخت کو پارٹی کا مسلم چہرہ تصور کیا جاتا تھا۔ آگے چل کر وہ اٹل بہاری واجپائی کی 13 روزہ حکومت میں وزیرِ خارجہ بھی رہے۔ 1990 میں وہ راجیہ سبھا کے رکن بنے اور 1992 میں قائدِ حزبِ اختلاف منتخب ہوئے۔ 2002 میں انہیں کیرالا کا گورنر مقرر کیا گیا اور اسی دوران 23 فروری 2004 کو ان کا انتقال ہوگیا، جبکہ سال 2000 میں انہیں پدم وبھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا