جھارکھنڈ: بی جے پی نے بنایا یہ منصوبہ

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 03-07-2025
جھارکھنڈ: بی جے پی نے بنایا یہ منصوبہ
جھارکھنڈ: بی جے پی نے بنایا یہ منصوبہ

 



رانچی/ آواز دی وائس
جھارکھنڈ میں بی جے پی ایک بڑی پدیاترا نکالنے کی تیاری کر رہی ہے۔ بی جے پی بنگلہ دیشی دراندازی، مذہب کی تبدیلی اور آدیواسیوں کی گھٹتی آبادی کے مسئلے کو لے کر ریاست بھر میں پدیاترا نکالے گی۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے عوام کو بیدار کیا جائے گا۔ یہ پدیاترا تین سال تک جاری رہے گی اور مختلف مرحلوں میں ہوگی۔
اس یاترا کی قیادت بی جے پی کے سینئر رہنما نشی کانت دوبے، چمپئی سورین، بابو لال مرانڈی اور دیگر رہنما کریں گے۔ اس پدیاترا میں سِدو کانہو کے نسل سے تعلق رکھنے والے منڈل مرمو بھی شامل ہوں گے، جو حال ہی میں اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔
ہر ہفتے تین سے چار دن یاترا ہوگی
بتایا جا رہا ہے کہ یہ یاترا ہر ہفتے تین سے چار دن چلے گی۔ یہ پدیاترا ہر تحصیل میں جائے گی۔ بی جے پی کے رہنماؤں نے بتایا ہے کہ یہ یاترا تین سال تک جاری رہے گی اور ریاست کے ہر علاقے کا احاطہ کرے گی۔
تین سال کی مدت کیوں رکھی گئی؟
پارٹی کا ماننا ہے کہ تین سال کی اس مدت میں بی جے پی اس یاترا کے ذریعے جھارکھنڈ کی عوام، اپنے کارکنوں اور تنظیم کے لوگوں سے جڑ سکے گی، اس لیے اس کا دورانیہ تین سال رکھا گیا ہے۔ لیکن کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس یاترا کا مقصد جھارکھنڈ میں الیکشن میں شکست کے بعد مایوس بی جے پی کارکنوں اور تنظیم میں نئی جان اور جوش پیدا کرنا ہے۔
انتخابات سے اس کا کوئی تعلق نہیں
پارٹی کا کہنا ہے کہ جھارکھنڈ کے اگلے انتخابات میں اب چار سال سے زیادہ کا وقت باقی ہے، اس لیے اس یاترا کا انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ یاترا جھارکھنڈ میں غیر قانونی دراندازی، مذہب تبدیلی اور بنگلہ دیشی دراندازی کے باعث ریاست کے آدیواسیوں کے حقوق پر ہو رہے قبضے کے مسئلے پر نکالی جا رہی ہے۔