گجرات میں برڈ فلو کا خدشہ

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-02-2021
 احمدآباد میں گزشتہ دو دنوں کے دوران 190 کبوتر مردہ پاۓ گۓ ہیں
احمدآباد میں گزشتہ دو دنوں کے دوران 190 کبوتر مردہ پاۓ گۓ ہیں

 



 گجرات کے احمدآباد میں گزشتہ دو دنوں کے دوران 190 کبوتر مردہ پاۓ گۓ ہیں- خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ اموات برڈ فلو کی وجہ سے ہوئی ہیں

گجرات میں اینیمل ہسبینڈری کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سوکیتو اپادھیاۓ نے کہا کہ ہم نے مردہ پاۓ گیۓ کبوتروں کی لاشوں کو ٹھکانے لگا دیا ہے

ان کے سیمپل کو ٹیسٹنگ کے لئے لیب بھی بھجوا دیا گیا ہے- صرف رزلٹ کا انتظار ہے

مسٹر اپادھیاۓ نے مزید کہا کہ ہم برڈ فلو کے تعلق سے تمام احتیاط ملحوظ رکھ رہے ہیں