مانسون اجلاس میں 31 بلوں پر مباحثےکا امکان

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
ہندوستانی پارلیمنٹ
ہندوستانی پارلیمنٹ

 

 

 آواز دی وائس، نئی دہلی

نئی دہلی:پیر یعنی 19 جولائی 2021 سے ہندوستانی پارلیمانٹ کا مانسون اجلاس شروع ہونے جا رہا ہے، جو کہ 13 اگست2021 تک جاری رہے گا۔

اس مانسون اجلاس میں امکان ہے کہ پارلیمنٹ میں 31 بلوں پر بحث ہوگی۔

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کل جماعتی اجلاس کے دوران جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ 31 بلوں پر مانسون اجلاس میں گفتگو کی جائے گی اور ان میں سے 29 بلوں کو منظور کرایا جائے گا۔

پرہلاد جوشی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے سبھی جماعتوں کے رہنماؤں سے درخواست کی ہے کہ وہ پارلیمانٹ کے مانسون اجلاس کو چلانے میں ان کا تعاون کریں۔

مانسون اجلاس 19 روزہ ہے، اس میں پہلے دن صحت سے متلعق بحث کی جائے گی۔ جوشی کا کہنا تھا کہ حکومت ہر معاملے پر کھلے طور پر بحث کرنے کے لیے تیار ہے۔

خیال رہے کہ کل جماعتی میٹینگ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، پیوش گوئل ، رنجن چوہدری ، تشنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ڈیرک او براین ، ڈرمک کی تیروچی یوا سمیت دیگر رہنماؤں نے حصہ لیا۔

ماہرین سیاست کے مطابق اس بار مانسون اجلاس میں ہنگامہ زیادہ ہونے کے امکانات ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ اس میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ کورونا وائرس کی دوسری لہر پر بھی بات ہوگی اور اس ہنگامہ ہوسکتا ہے۔

مانسون اجلاس صبح 11بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔جس میں 19 نشستیں شامل ہیں۔

کورونا وائرس کی وبا ابھی جاری ہے، اس لیے اجلاس کورونا پروٹوکال کے مطابق منعقد ہو رہا ہے۔