بہار:وزیر اعظم نریندر مودی نے مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجناکا آغاز کیا

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 26-09-2025
بہار:وزیر اعظم نریندر مودی نے مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجناکا آغاز کیا
بہار:وزیر اعظم نریندر مودی نے مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجناکا آغاز کیا

 



پٹنہ: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز بہار کی مکھیہ منتری مہلا روزگار یوجنا کا آغاز کرتے ہوئے ریاست کی 75 لاکھ خواتین کے بینک کھاتوں میں 10-10 ہزار روپے منتقل کیے۔ بہار کی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کی 7,500 کروڑ روپے کی اس اسکیم کا مقصد خواتین کو خود روزگار اور ذریعۂ معاش کے مواقع فراہم کر کے ان کے بااختیار بننے کو فروغ دینا ہے۔

وزیر اعظم نے دہلی سے ڈیجیٹل ذریعہ کے تحت اس اسکیم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلیٰ سمرات چودھری اور دیگر وزراء پٹنہ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس پروگرام میں شامل ہوئے۔ ریاست کی بڑی تعداد میں خواتین بھی آن لائن اس پروگرام سے جڑیں۔ ریاست میں اسمبلی انتخابات سے قبل اس اسکیم کی شروعات کو اہم مانا جا رہا ہے۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا، ’’اس اسکیم کے تحت ہر خاندان کی ایک خاتون کو اپنی پسند کی روزی یا کاروبار شروع کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کی جائے گی، جس سے معاشی خودمختاری اور سماجی بااختیار بننے کو فروغ ملے گا۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہر مستفید کو 10,000 روپے کی ابتدائی گرانٹ ان کے بینک کھاتے میں دی جائے گی اور اگلے مرحلوں میں دو لاکھ روپے تک کی اضافی مالی مدد بھی فراہم کی جا سکتی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ یہ مالی مدد کھیتی باڑی، مویشی پروری، دستکاری، سلائی، بُنائی اور دیگر چھوٹے کاروبار جیسے منتخب شعبوں میں استعمال کی جا سکتی ہے۔ بیان میں کہا گیا، ’’اس اسکیم کو سماجی شراکت داری کے ساتھ نافذ کیا جائے گا، جس میں خواتین کو مالی امداد کے ساتھ ساتھ خود امدادی گروپوں سے وابستہ کمیونٹی ریسورس افراد کے ذریعے تربیت بھی دی جائے گی تاکہ وہ اپنے کام میں کامیاب ہو سکیں۔

اس کے علاوہ خواتین کی تیار کردہ اشیاء کی فروخت کو فروغ دینے کے لیے ریاست میں دیہی ہاٹ بازاروں کا بھی فروغ کیا جائے گا۔‘‘