بہار:اویسی کی سیمانچل انصاف یاترا

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 25-09-2025
بہار:اویسی کی سیمانچل انصاف یاترا
بہار:اویسی کی سیمانچل انصاف یاترا

 



کشن گنج: کشن گنج میں اپنی چار روزہ سیمانچل انصاف یاترا کے تحت اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی جمعرات کو پہنچے۔ ان کا آج کا پروگرام کافی مصروف رہا، جس میں کل 11 مقامات پر عوامی اجتماعات اور میٹنگیں شامل تھیں۔

یہ یاترا کشن گنج کے ساتھ ساتھ ارریہ ضلع کے کچھ علاقوں تک پھیلی ہوئی تھی اور تقریباً 150 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا گیا۔ یاترا کا آغاز صبح 10 بجے کشن گنج کے روی دھاسہ میدان سے ہونا تھا، لیکن اویسی اپنے مقررہ وقت سے تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچے۔ روی دھاسہ کے بعد انہوں نے حلیم چوک اور مستان چوک میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔

اس کے بعد وہ کوچادھامن اسمبلی حلقے کے لیے روانہ ہوئے۔ کوچادھامن میں دوپہر 1:30 بجے تک انہوں نے رحمت پاڑہ، کجلہ مونی، سونتھا ہاٹ اور شیتل نگر میں جلسوں سے خطاب کیا۔ دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک اویسی نے ارریہ ضلع کے جوکی ہاٹ اسمبلی حلقے میں رانی گنج، بھیبھڑا چوک اور تارون چوک میں عوام کو خطاب کیا۔

شام قریب 5 بجے بیرگاچھي زیرو مائل اور گوری چوک میں ان کے آخری پروگرام منعقد ہوئے۔ اویسی نے کیا کہا اویسی کی آمد کو لے کر ضلع میں سیاسی گہما گہمی تیز ہو گئی۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما ان کے بیانات اور پروگرام پر طنز کرتے رہے۔

اویسی نے کشن گنج کے سونتھا میں ایک عوامی جلسے کے دوران بڑا بیان دیتے ہوئے کہا: "آج میں دوبارہ آپ کے پاس آیا ہوں۔ میں مر جاؤں گا، مگر مجلس رہے گی۔ اخترالایمان نہیں رہیں گے، مگر مجلس رہے گی۔ جو لوگ مجلس کو چھوڑ کر گئے اور سوچ رہے ہیں کہ مجلس کمزور پڑ جائے گی، ان کے لیے بتا دوں کہ 56 آئے اور گئے۔

سیمانچل سب سے پسماندہ علاقہ ہے۔ ہمارے وزیراعظم مودی ہمیشہ ترقی کا نعرہ لگاتے ہیں، لیکن جب سیمانچل آتے ہیں تو آر ایس ایس کی ٹوپی اور کپڑا پہن کر آتے ہیں۔ انہیں یہ لوگ گھس پیٹھئے نظر آتے ہیں۔ نریندر مودی اس بنگلہ دیشی عورت کو باہر نکالیں، جسے آپ دہلی سے لا کر رکھے ہیں۔ آپ سیمانچل پر آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ پائیں گے اور یہاں کی عوام کو بدنام نہیں کر سکتے۔