بہار:مہاگٹھ بندھن کی امیدوار کا پرچہ نامزدگی مسترد

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 22-10-2025
بہار:مہاگٹھ بندھن کی امیدوار کا پرچہ نامزدگی مسترد
بہار:مہاگٹھ بندھن کی امیدوار کا پرچہ نامزدگی مسترد

 



پٹنہ: مہاگٹھ بندھن امیدوار کا سگولی کے بعد اب موہنیا اسمبلی سیٹ پر پرچہ نامزدگی مسترد ہو گیا۔ مہاگٹھ بندھن کی طرف سے اس سیٹ پر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے اپنا امیدوار اتارا تھا۔ تیجسوی یادو نے یہاں سے شویتا سمن کو امیدوار بنایا۔ انہوں نے اپنا نامزدگی فارم بھی داخل کیا، لیکن آج ان کا نامزدگی فارم مسترد کر دیا گیا۔

اب شویتا سمن نے الزام لگایا ہے کہ ان کا فارم رد کر دیا گیا ہے، جبکہ جن سوراج پارٹی کی امیدوار گیتا پاسی کا نامزدگی فارم منظور کر لیا گیا ہے۔ آر جے ڈی امیدوار شویتا سمن نے اسے ایک سیاسی سازش قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کا نامزدگی فارم تمام قواعد و ضوابط کے تحت جمع کیا گیا تھا، پھر بھی اسے مسترد کرنا مشکوک عمل کو ظاہر کرتا ہے۔

"میرے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ نامزدگی میں کوئی کمی نہیں تھی، پھر بھی اسے رد کر دیا گیا۔ یہ جمہوریت کے خلاف ہے۔ ادھر، تاحال الیکشن کمیشن کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اب تک دومہاگٹھبندھن اور ایک این ڈی اے امیدوار کے پرچے رد ہوچکے ہیں۔