بہار : صحافی کو جلا کر مار دیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بہار : صحافی کو جلا کر مار دیا
بہار : صحافی کو جلا کر مار دیا

 

 

مدھو بنی : بہار کے مدھوبنی ضلع میں ایک صحافی کو زندہ جلا دیا گیا ہے۔ نوجوان کی لاش جمعہ کی رات دیر گئے بینی پٹی ہائی وے نمبر-52 کے قریب یورین گاؤں میں ایک درخت کے نیچے ملی۔ آدھی جلی ہوئی لاش بوری میں بند تھی۔ نوجوان کی شناخت بدھی ناتھ جھا عرف اویناش (24) ولد دیانند جھا کے طور پر کی گئی ہے جو بینی پٹی بازار کے لوہیا چوک کے رہنے والے ہیں۔ 

بتایا جاتا ہے کہ چندر شیکھر جھا نے بینی پٹی پولیس اسٹیشن میں درخواست دے کر اپنے چھوٹے بھائی بدھی ناتھ جھا کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ بتایا گیا کہ اویناش 9 نومبر کی رات سے لاپتہ ہے۔ کسی گہری سازش کے تحت بینی پٹی کے مقامی اسپتال چلانے والوں نے بھائی کو لاپتہ کر دیا تھا۔

درخواست میں وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی سال سے بدھی ناتھ بینی پٹی کے ایک ناجائز طریقہ سے چل رہے مقامی اسپتال کے خلاف مہم چلا رہے تھے ۔ اسپتال کے مالکان اس سے ناخوش تھے۔

 اویناش فیس بک کے ذریعے بھی اپنی بات کہی تھی۔ 18 اکتوبر کو کی گئی ایک پوسٹ میں انہوں نے زندہ رہنے تک لڑنے کی بات کہی تھی۔

 چار دن پرانی لاش

پولیس ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کی موت 4 روز قبل ہوئی تھی۔ بینی پٹی کے ایس ایچ او اروند کمار نے بتایا کہ درخواست موصول ہوتے ہی پولیس جانچ میں مصروف ہوگئی۔

اب لاش ملنے کے بعد ایف آئی آر درج کرکے تمام نکات کی جانچ کی جارہی ہے۔ پولیس قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرے گی۔  اویناش اسپتالوں کی خامیوں کو اجاگر کرتے تھے

 بینی پٹی میں 19 پرائیویٹ اسپتال ہیں۔ اویناش وقتاً فوقتاً ان سب کی خامیوں کو اجاگر کرتا تھا۔ وہ صحافی ہونے کے ساتھ سماجی کارکن بھی تھے۔ عوامی شکایات کے ازالے کے قانون کے تحت انہوں نے ان فرضی کلینکس کی شکایت کی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔ لواحقین نے ان فرضی کلینک چلانے والوں پر قتل کا الزام لگایا ہے۔