بہار: رمضان میں مسلم ملازمین کوجلدی گھر جانے کی ملی اجازت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 18-03-2023
بہار: رمضان میں مسلم ملازمین کوجلدی گھر جانے کی ملی اجازت
بہار: رمضان میں مسلم ملازمین کوجلدی گھر جانے کی ملی اجازت

 

پٹنہ: استی جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے جمعہ کو کہا کہ بہار حکومت نے مسلم ملازمین کو مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے دفتر آنے اور رمضان کے مہینے میں مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے دفتر چھوڑنے کی اجازت دی ہے۔

ریاستی حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے جمعہ کو اس سلسلے میں ایک سرکلر جاری کیا۔

جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا مسلم ملازمین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے، حکومت نے رمضان کے مہینے میں مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے دفتر آنے اور مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے دفتر سے نکلنے کی اجازت دی ہے-  اس سلسلے میں ایک سرکاری سرکلر جاری کیا گیا ہے۔