بہار:24 اگست کو اسمبلی میں فلور ٹیسٹ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 11-08-2022
بہار:24 اگست کو اسمبلی میں فلور ٹیسٹ
بہار:24 اگست کو اسمبلی میں فلور ٹیسٹ

 

 

پٹنہ: بہار میں سیاسی ہلچل کے بعد بالآخر جے ڈی یو نے این ڈی اے سے ناطہ توڑ لیا اور اب ایک بار پھر نتیش کمار نے وزیر اعلیٰ کی کمان سنبھال لی ہے۔

بہار ودھان سبھا کا خصوصی اجلاس 24 اگست سے شروع ہوگا۔ گرینڈ الائنس حکومت کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے 24 اگست کو اسمبلی میں فلور ٹیسٹ ہوگا۔ اس سے قبل بدھ کو گرینڈ الائنس حکومت کی پہلی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

اس سے پہلے بدھ (10 اگست) کو آٹھویں بار بہار کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے کے بعد نتیش کمار نے پی ایم مودی اور بی جے پی کو نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ 2014 میں آئیں گے وہ 2024 میں رہ پائیں گے یا نہیں، یہ دیکھنا ہوگا۔

نتیش نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ ہم رہیں یا نہ رہیں، لیکن وہ 2024 میں نہیں رہیں گے۔ اس دوران نتیش نے تمام اپوزیشن کو متحد ہونے کی اپیل کی اور کہا کہ مودی کے خلاف سب کو متحد ہونا چاہیے۔

بہار میں دوسری بار بننے والی عظیم اتحاد حکومت میں اس بار بھی وزراء کی تعداد کے ساتھ محکموں کی تقسیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق جے ڈی یو کے پاس پہلے جتنے وزراء اور قلمدان ہیں، وہی صورتحال گرینڈ الائنس حکومت میں بھی برقرار رہے گی۔ جبکہ بی جے پی کوٹے کے باقی محکمے مہاگٹھ بندھن کیمپ میں جائیں گے۔