بہار:پولس میں پہلے ٹرانسجنڈر کی تعیناتی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بہار:پولس میں پہلے ٹرانسجنڈر کی تعیناتی
بہار:پولس میں پہلے ٹرانسجنڈر کی تعیناتی

 

 

پٹنہ: بہار پولیس نے پہلی بار ایک ٹرانس جینڈر شخص کو کانسٹیبل کے طور پر بھرتی کیا ہے۔

اس کے تحت ، رچیت راج کامور ضلع کے ایس پی آفس کی خفیہ شاخ میں تعینات ہونے والے پہلے ٹرانس جینڈر کانسٹیبل بن گئے ہیں۔

رچیت راج (23) ، جو پہلے رچنا کے نام سے جانے جاتے تھے ، نے کہا کہ وہ ایک لڑکی کے طور پر پیدا ہوئے تھے ، لیکن اسے کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ عورتوں کے کپڑے پہنوں یا لڑکی بنوں۔

راج نے کہا کہ جب میں 17 سال کا تھا ، میں لڑکوں کی بجائے لڑکیوں کی طرف راغب ہوا۔ ایک مخنث کی حیثیت سے شناخت قائم کرنا انتہائی مشکل ہے۔

جب میں بازار جاتا تو لوگ عجیب وغریب تبصرے کرتے تھے۔ بہت سے لوگ کہتے کہ ایک لڑکی، لڑکے کی طرح چل رہی ہے۔

انھوں نے مزید وضاحت کی کہ تمام سماجی رکاوٹوں کے باوجود ، میں نے عدالت میں ایک حلف نامہ پیش کیا تاکہ ایک ٹرانسجینڈر کے طور پر شناخت ہوسکے۔ جسمانی شناخت کو عورت سے مرد میں تبدیل کرنا انتہائی مشکل تھا۔

میں نے بطور مرد کانسٹیبل کے عہدے کے لیے درخواست دی تھی اور اس سال منتخب ہوا۔ ٹریننگ کے بعد ، مجھے کیمور میں ایس پی آفس میں خفیہ برانچ میں تعینات کیا گیا ہے۔ اب مجھے اپنے جیسے دگر ساتھیوں سے عزت مل رہی ہے۔