بہار: تیجسوی یادو کے خلاف ایف آئی آر

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 21-09-2025
بہار: تیجسوی یادو کے خلاف ایف آئی آر
بہار: تیجسوی یادو کے خلاف ایف آئی آر

 



پٹنہ: بہار اسمبلی کے رہنما حزب اختلاف تیجسوی یادو کی ویشالی میں "بہار یاترا" کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی والدہ کو گولی دینے کے معاملے پر سیاسی ہلچل بڑھتی جا رہی ہے۔ پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے تیجسوی یادو پر شدید حملہ کیا۔

اب تیجسوی یادو اور مہوا کے ایم ایل اے مکیش کمار روشن کے خلاف پٹنہ کے گاندھی میدان تھانہ میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ یہ شکایت بی جے پی کی صوبائی کمیٹی کے رکن کرشن سنگھ کلّو نے درج کرائی ہے۔ الزام ہے کہ تیجسوی یادو کی "یاترا " کے دوران منعقدہ عوامی اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی مرحومہ والدہ کے لیے نازیبا اور قابل اعتراض گالیاں دی گئیں۔ ا

سی کے ساتھ آر ایس ایس کے خلاف بھی شدید نعرہ بازی کی گئی۔ کرشن سنگھ کلّو نے کہا کہ یہ نہ صرف ایک انتہائی قابل مذمت عمل ہے بلکہ بہار کی تہذیب اور جمہوری اقدار کی بھی توہین ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

بی جے پی کے ان الزامات پر راشتریہ جنتا دل کے ترجمان چترنجن گگن نے کہا کہ تیجسوی جی کی یاترا کو حاصل ہونے والے بے مثال حمایت سے بی جے پی کافی گھبرا گئی ہے۔ اس سفر میں تیجسوی جی کے ذریعہ اٹھائے جانے والے مسائل پر بی جے پی اور اس کے اتحادی کچھ بھی کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ اس لیے توجہ ہٹانے کے لیے بی جے پی کے ذریعہ منصوبہ بند طریقے سے چالاکی اور مکاری کی گئی۔ بہار کی عوام اس کو سمجھ چکی ہے۔