بہار بند: بی جے پی کا مظاہرہ

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 04-09-2025
بہار بند: بی جے پی کا مظاہرہ
بہار بند: بی جے پی کا مظاہرہ

 



پٹنہ/ آواز دی وائس
بہار بند کا اثر پٹنہ میں زور و شور سے دکھنے لگا۔ہاتھوں میں جھنڈا لیے بی جے پی کی خواتین کارکنان نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف جم کر نعرے لگائے۔ بی جے پی کی خواتین کارکنان میں اس دوران راہل گاندھی کے خلاف زبردست غصہ دیکھا گیا۔ پٹنہ کے انکم ٹیکس گولمبر پر خواتین نے زور دار نعرے لگائے: "راہل گاندھی ہوش میں آؤ، ہوش میں آؤ۔۔۔
پٹنہ کے انکم ٹیکس پر خواتین کارکنان کا احتجاج
پٹنہ میں احتجاج کے دوران خواتین کارکنان سڑک کے بیچوں بیچ بیٹھ گئیں۔ اس کے علاوہ انکم ٹیکس گولمبر کی کئی تصویریں سامنے آئیں جن میں دیکھا گیا کہ بی جے پی کارکنان ہاتھوں میں جھنڈا لیے سڑک پر اترے۔ اس کے ساتھ ہی آٹو، بائیک، کار اور بسوں کی آمدورفت کو روک دیا گیا۔ ڈرائیوروں سے صاف کہا گیا کہ آگے نہیں بڑھ سکتے۔ بی جے پی کارکنان نے سڑک پر ہاتھوں میں پوسٹر لے کر جم کر نعرے بازی کی۔ اس طرح صبح صبح پٹنہ کی سڑکوں پر ہنگامہ دیکھا گیا۔
۔5 گھنٹے کے لیے بہار بند
واضح رہے کہ بی جے پی اور اس کے حلیف جماعتوں کی قیادت والا قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے آج صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک پانچ گھنٹے کے بہار بند کا اعلان کیا تھا۔ اس بند کو خاص طور پر بی جے پی مہیلا مورچہ کی قیادت میں منظم کیا گیا، جسے این ڈی اے نے "ماتر شکتی کا آکروش" قرار دیا ہے۔