بہار: دن دہاڑےفوجی کا قتل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 18-08-2022
 بہار: دن دہاڑےفوجی کا قتل
بہار: دن دہاڑےفوجی کا قتل

 

 

پٹنہ: ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے علاقہ کنکر باغ میں جمعرات کی صبح نامعلوم موٹرسائکل سوار نے ایک فوجی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

 یہ واقعہ ایک پرہجوم علاقے میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ فوجی سپاہی ببلو کمار پٹنہ کے کمہار علاقہ کا رہنے والا تھے۔  وہ اروناچل پردیش میں تعینات تھے اور چھٹی پر اپنے گھر آئے تھے۔

جمعرات کی صبح وہ اپنے بھائی کے ساتھ بائک سے پاٹلی پتر ریلوے اسٹیشن جا رہے تھے، اس دوران بائک پر سوار دو نوجوانوں نے پہلے پرانے بائی پاس کنکر باغ کو اوور ٹیک کیا، پھر کار روک کر پٹنہ جنکشن کا پتہ پوچھا۔

فوجی کے بھائی نے جیسے ہی گاڑی روکی، اسے پیچھے سے سر میں گولی مار دی گئی۔ گولی لگنے کے فورا بعد فوجی کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ببلو کو گولی مارنے کے بعد بدمعاشوں ان کے بھائی کو بھی گولی مارنی چاہی مگر بچ گئے۔ ایس ایس پی پٹنہ منوجیت سنگھ ڈھلون کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل بدھ کو دارالحکومت پٹنہ میں مبینہ طور پر محبت کے تنازع پر ایک 15 سالہ لڑکی کو گردن میں گولی مار دی گئی تھی۔  واقعے کی خوفناک تصاویر موقع پر نصب سی سی ٹی وی میں قید ہوگئی۔یہ  واقعہ بیور تھانہ علاقہ کے سیپارہ کے اندرا پوری علاقہ کا ہے۔  

نویں جماعت کی طالبہ اس وقت ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہے، جہاں وہ زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ پولیس کے مطابق پٹنہ کے بیور تھانہ علاقے کے سیپارہ علاقے کے اندراپوری علاقے میں کل سبزی فروش کی بیٹی کو گولی مار دی گئی۔یہ معاملہ محبت کا بتایا جا رہا ہے۔