اعظم خان کو بڑی راحت

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 28-11-2025
اعظم خان کو بڑی راحت
اعظم خان کو بڑی راحت

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
سابق رکنِ پارلیمنٹ امَر سنگھ کی بیٹیوں پر تبصرہ کرنے کے معاملے میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کو بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے اس کیس میں اعظم کو بری کر دیا ہے۔ اعظم خان کی جانب سے مبینہ طور پر قابلِ اعتراض تبصرہ کیے جانے پر امَر سنگھ نے گومتی نگر تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ اعظم کو لینے کے لیے رامپور جیل کی گاڑی پہنچی تھی لیکن وہ اس میں نہیں بیٹھے۔ طبیعت کا حوالہ دیتے ہوئے اعظم ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش ہوئے۔
سال 2018 میں امَر سنگھ نے الزام لگایا تھا کہ اعظم خان نے ایک انٹرویو میں ان کی بیٹیوں کو ’ایسڈ حملے‘ کی دھمکی دی تھی۔ اسے لے کر انہوں نے گومتی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی جس پر پولیس نے اعظم کے خلاف ایف آئی آر کی تھی۔ اعظم کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 153-اے، 295-اے اور 506 کے تحت کارروائی ہوئی تھی۔  کایت درج کراتے وقت امَر سنگھ نے کہا تھا کہ وہ اپنی بیٹیوں کی حفاظت چاہتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے تحفظ بھی طلب کیا تھا۔
دو پین کارڈ معاملے میں مجرم قرار
آج ملی راحت سے پہلے اسی مہینے اعظم خان کو ایک اور کیس میں بڑا جھٹکا لگا تھا۔ ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے اعظم اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو دو پین کارڈ کے معاملے میں مجرم قرار دیا تھا۔ اس کیس میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ فیصلہ سنائے جانے سے پہلے ہی اعظم خان اور مدعی بی جے پی کے رکنِ اسمبلی آکاش سکسینہ عدالت پہنچے تھے۔
رکنِ اسمبلی آکاش نے درج کرایا تھا مقدمہ
اعظم کا یہ پورا معاملہ عبداللہ اعظم کی جانب سے دو الگ الگ پیدائش سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر دو پین کارڈ بنوانے سے متعلق ہے۔ اس سلسلے میں بی جے پی کے رکنِ اسمبلی آکاش سکسینہ نے 2019 میں مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں اعظم خان اور ان کے بیٹے دونوں کو نامزد کیا گیا تھا۔
بی جے پی رکنِ اسمبلی آکاش سکسینہ نے الزام لگایا تھا کہ عبداللہ اعظم نے دو مختلف تاریخِ پیدائش کی بنیاد پر دو پین کارڈ بنوائے تھے۔ ایک پین کارڈ میں ان کی تاریخِ پیدائش 1 جنوری 1993 درج ہے، جبکہ دوسرے میں 30 ستمبر 1990۔ اسی بنیاد پر انہوں نے سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کو بھی اس معاملے میں ملزم بنایا تھا۔