بھوپال: سستا اور اچھا علاج ۔بنا ایک مثال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
اسپتال
اسپتال

 

 

 شرائح نیازی۔ بھوپال

بھوپال میں مسلم نوجوانوں نے کورونا کی وبا کے دوران ایک اچھے اسپتال کی کمی کو محسوس کیا تھا۔ اس پر غور کیا تھا۔اور اس نتیجہ پر پہنچے تھے کہ اس سلسلے میں کوئی پہل کی جانی چاہیے۔نوجوانوں نے اس بات کو محسوس کیا تھا کہ ایک چھت کے نیچے تمام سہولیات ہونی چاہییں ۔تاکہ عام لوگوں کو بہتر میڈیکل سہولیات مل سکیں ۔

اس مقصد کے تحت نوجوانوں نے ایک پرانے اسپتال کو چنا ۔جس کو نئی شکل دینے کا کام کیا گیا۔ یہ کام پچھلے سال ستمبر میں شروع ہوا تھا او ر اس کو فروری میں پورا کیا گیا تھا۔اس اسپتال کو یوں تو پچھلے آٹھ یا نو سال سے چلایا جارہا تھا ۔لیکن اس میں بھر پور سہولیات موجود نہیں تھیں۔اسپتال میں متعدد کمرے بند پڑے تھے۔

الشفا کی جدت کاری کی ذمہ دار کمیٹی کے ممبر سید فیضان حسین کے مطابق کورونا وبا کے دوران اس بات کو محسوس کیا تھا کہ اسپتال کو نئی شکل دی جائے تاکہ لوگوں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کی جاسکیں۔ الشفا میں جمعہ کو معاشرے کے کمزور طبقہ کےلئے رعایتی فیس پر علاج کیا جارہا ہے۔ سید فیضان حسین کا کہنا ہے کہ جو بھی ڈاکٹر آتا ہے اس سے ہم یہی دریافت کرتے ہیں کہ اگر آپ کو انسانیت کی خدمت کرنی ہے تو آپ ہم سے جڑ سکتے ہیں اگر مقصد پیسہ کمانا ہے تو اسپتال میں گنجائش نہیں ہے۔

اسپتال میں الگ الگ بیماریوں کےلئے تیرہ سیکشن ہیں جہاں ماہرین کی مدد لی جاتی ہے۔اسپتال کی کوشش ہے کہ لیب میں ہونے والی جانچ پر مریضوں کو تیس فیصد کی رعایت دی جائے۔ پچاس بستروں والے اس اسپتال میں زچگی کےلے چھ ہزار روپئے لئے جائیں۔یہ سب سے کم فیس ہے۔ شہر میں اس سے کم فیس نہیں ہوگی۔اہم بات یہ ہےاسپتال میں نارمل ڈلیوری ہی کی جاتی ہے۔

اس لئے شہر کے کونے کونے سے لوگ الشفا کا رخ کرتے ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں کی طرح بھوپال میں بھی پرائیوٹ نرسنگ ہوم مریضوں کےلئے مہنگے ثابت ہوتے ہیں لیکن الشفا نے انسانی خدمت کے تحت کام شروع کیا ہے اور اس بات کی امید بھی ظاہر کی ہے کہ یہ کوشش کامیاب رہے تو مزید لوگ بھی اس میں شامل ہوں۔دیگر اسپتال بھی اسی جذبہ اور نیت سے کام کریں