بھارت جوڑو یاترا:راہول گاندھی کی پد یاترا میں سونیا گاندھی شامل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 06-10-2022
 بھارت جوڑو یاترا:راہول گاندھی کی پد یاترا میں سونیا گاندھی شامل
بھارت جوڑو یاترا:راہول گاندھی کی پد یاترا میں سونیا گاندھی شامل

 

 

بنگلور: کرناٹک کے منڈیا ضلع کے بیلار سے کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے 29ویں دن کی شروعات ہوئی ہے۔ اس موقع پر پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی بھی یاترا میں شامل ہوئیں۔

بتا دیں کہ سونیا گاندھی نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی اور پارٹی کے دیگر کارکنوں کے ساتھ پد یاترا کی۔

کانگریس کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے۔ جس میں سونیا گاندھی بھارت جوڑو یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ چلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

ان کے پیچھے سیکورٹی کا ایک زبردست دائرہ بھی نظر آتا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کانگریس نے لکھا، ’’جن لوگوں نے عہد لیا ہے، وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

لاکھ مشکلات آئیں، ہم ہندوستان کو جوڑیں گے۔ منڈیا میں کانگریس لیڈر رندیپ سرجیوالا نے کہا، ''سونیا گاندھی خود آج بی جے پی کی بنائی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، بدعنوانی اور ملک کو توڑنے کے کام کے خلاف اعلان جنگ کریں گی۔ راہل گاندھی اصول اور اس ملک کے غریب نوجوانوں کے لیے فیصلہ کن جنگ لڑ رہے ہیں۔

کانگریس نے کہا کہ سونیا گاندھی کے دورے میں شامل ہونے سے ظالم اور تقسیم کرنے والی طاقتوں کے خلاف ہماری لڑائی کو مزید تقویت ملے گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ دورے کے دوران کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے معذور لوگوں سے بات کی۔

کرناٹک کانگریس کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ وجے دشمی کے بعد کرناٹک میں جیت ہوگی۔ ہمیں فخر ہے کہ سونیا گاندھی نے کرناٹک کی سڑکوں پر ہمارا ساتھ دیا ہے۔ ہم ریاست میں اقتدار میں آ رہے ہیں اور بی جے پی اپنی دکان بند کرنے کے راستے پر ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ کانگریس کی یہ بھارت جوڑو یاترا 7 ستمبر کو شروع ہوئی تھی۔ اس دوران راہول گاندھی نے سری پیرمبدور میں اپنے والد اور ملک کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی یادگار پر پھول چڑھائے تھے۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے کہا کہ میں نے اپنے والد کو نفرت اور تقسیم کی سیاست میں کھو دیا ہے۔ میں اس میں اپنے پیارے ملک کو بھی نہیں کھوؤں گا۔ کانگریس کے مطابق 3,570 کلومیٹر طویل بھارت جوڑو یاترا 12 ریاستوں سے گزرے گی، جس میں 118 کانگریس کارکنان شامل ہیں۔ ساتھ ہی اس یاترا میں مختلف ریاستوں کے 100 لیڈران شرکت کریں گے۔