بنگال: آیوشمان بھارت اسکیم کے اندراج کا آغاز

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 23-05-2026
بنگال: آیوشمان بھارت اسکیم کے اندراج کا آغاز
بنگال: آیوشمان بھارت اسکیم کے اندراج کا آغاز

 



نئی دہلی : بی جے پی رہنما شوبھیندو ادھیکاری نے کہا ہے کہ مغربی بنگال میں آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے اور عوام کو جولائی سے اس اسکیم کا فائدہ ملنا شروع ہو سکتا ہے۔

کولکاتا میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزیرِ صحت جگت پرکاش نڈا کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ میں مختلف صحت منصوبوں اور جاری پروجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ ادھیکاری نے الزام لگایا کہ سابق ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت کے ساتھ مناسب تعاون نہیں کیا اور کئی سرکاری اسکیموں سے متعلق اعداد و شمار بھی شیئر نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت اسکیم معاشی طور پر کمزور خاندانوں کو بہتر طبی تحفظ فراہم کرنے کے لیے نہایت اہم منصوبہ ہے۔ اس اسکیم کے تحت ضرورت مند افراد کو اسپتالوں میں علاج کے اخراجات کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ شوبھیندو ادھیکاری نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت بھارت-بنگلہ دیش سرحد پر باڑ لگانے اور بی ایس ایف سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے زمین فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔