کلکتہ: بنگال میں بابری مسجد کی تعمیر کا اعلان کرنے والے ہمایوں کبیر اپنی دونوں سیٹوں سے الیکشن جیت گئے ہیں۔ وہ نودا اور ریجی نگر سیٹوں سے الیکشن لڑرہے تھے۔ واضح ہوکہ ہمایوں کبیر مغربی بنگال کے ایک نمایاں سیاست دان ہیں۔ وہ ترنمول کانگریس (TMC) کے رکن کے طور پر 2021 سے دیبرا حلقے سے رکن اسمبلی تھے۔
انہوں نے 2021 سے 2022 تک ریاستی وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ کبیر چندن نگر کے پولیس کمشنر سمیت کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، اور بنگالی زبان میں کئی ناول بھی لکھ چکے ہیں۔ وہ ترنمول کانگریس سے وابستہ تھے۔ اب انہوں نے اپنی جنتاانین پارٹی بنا لی ہے۔ اپریل 2026 میں، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) نے بابری مسجد کی دوبارہ تعمیر سے متعلق ان کے متنازع بیانات کے بعد ان سے اتحاد ختم کر لیا۔
ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ کبیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کے درمیان کروڑوں روپے کی مبینہ ڈیل سے متعلق ایک اسٹنگ آپریشن ویڈیو سامنے آئی ہے، جس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔