بنگال انتخابات: مزید 3,000مسلح اہلکار تعینات ہوں گے

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 06-04-2026
بنگال انتخابات: مزید 3,000مسلح اہلکار تعینات ہوں گے
بنگال انتخابات: مزید 3,000مسلح اہلکار تعینات ہوں گے

 



کولکاتا: الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال میں پرامن پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے دیگر ریاستوں، خاص طور پر اتر پردیش، بہار اور مدھیہ پردیش سے 3,000 مسلح پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ معلومات ایک سینئر افسر نے پیر کو دی۔

افسر کے مطابق یہ سکیورٹی فورسز 23 اپریل کو ہونے والے پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے پہلے سے تعینات مرکزی فورسز کی موجودگی کو مزید مضبوط کریں گی۔ افسر نے بتایا، "انتخابات کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے دیگر ریاستوں سے تقریباً 3,000 مسلح اہلکاروں کو موجودہ فورس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اضافی فورس کا بڑا حصہ اتر پردیش، بہار اور مدھیہ پردیش سے آئے گا۔" انہوں نے کہا کہ یہ اہلکار 13 اپریل سے مرحلہ وار ریاست میں پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کمیشن پہلے ہی پورے ریاست میں مرکزی فورسز کی 2,400 کمپنیوں کی تعیناتی کا منصوبہ بنا چکا ہے۔

اس دوران، الیکشن کمیشن نے کولکاتا پولیس کے سابق کمشنر سپرتیم سرکار کی وہ درخواست مسترد کر دی ہے جس میں انہوں نے طبی وجوہات کی بنا پر تمل ناڈو میں بطور پولیس مبصر اپنی نئی ذمہ داری سے چھوٹ مانگی تھی۔ ذرائع کے مطابق، کمیشن نے انہیں پیر تک اپنی ذمہ داری سنبھالنے کی ہدایت دی ہے۔

سرکار کو تمل ناڈو کے کئی اسمبلی حلقوں—جن میں تیرونیلویلی، امباسمدرم، پلایمکوٹئی، نانگونیری اور رادھاپورم شامل ہیں—کے لیے پولیس مبصر مقرر کیا گیا ہے۔ ایک افسر نے کہا، "چھوٹ کی درخواست قبول نہیں کی گئی اور انہیں فوری طور پر ڈیوٹی جوائن کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔