بنگال: عصمت دری اور قتل کے الزام میں ای رکشہ ڈرائیور کو عمر قید

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 27-08-2025
بنگال: عصمت دری اور قتل کے الزام میں ای رکشہ ڈرائیور کو عمر قید
بنگال: عصمت دری اور قتل کے الزام میں ای رکشہ ڈرائیور کو عمر قید

 



باراسات کولکتہ :باراسات میں ایک POCSO عدالتنے بدھ کے روز ای-رکشا ڈرائیور سومتر رائے کو ایک لڑکی کے ساتھ ریپ اور قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ متاثرہ لڑکی نے کولکتہ کے نزدیک راجار ہاٹ نیو ٹاؤن علاقے میں اس کی رکشا کرایے پر لی تھی۔

پولیس کے مطابق، 6 فروری کی شاملڑکی کا اپنی والدہ سے جھگڑا ہوا، جس کے بعد وہ غصے میں گھر سے نکل گئی۔ بعد میں اس نے جگت پور علاقے میں سومتر رائے کی ای-رکشا کرایے پر لی تاکہ گورانگ نگر واپس جا سکے، جو نیو ٹاؤن کے مضافاتی علاقے میں واقع ہے، ضلع نارتھ 24 پرگنہ میں۔

عدالت نے سومتر رائے کو اس وقت تک عمر قید کی سزا سنائی ہے جب تک وہ قدرتی موت نہ مر جائے۔عدالت نے سومتر رائے کو بھارت نیائے سنہیتا(BNS)کی دفعات 103(1)(قتل) اور 65(1)(16 سال سے کم عمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی) کے تحت پیر کے روز مجرم قرار دیا تھا۔

پراسیکیوشن کے وکیل کے مطابق، سومتر رائے کو 9 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔استغاثہ نے عدالت میں CCTV فوٹیج اور دیگر فرانزک رپورٹسکی بنیاد پر رائے کے خلاف کیس ثابت کیا۔ یہ مقدمہ سات ماہ کے اندر مکمل کیا گیا۔یہ واقعہ منظرعام پر آنے کے بعد ریاست بھر میں شدید احتجاج ہوا تھا، اور اپوزیشن جماعتوں نے مغربی بنگال میں قانون و انصاف کی صورتحال پر سوالات اٹھائے تھے۔