بنگال: انتخابی تشدد کے متاثرین سے ملاقات کے دوران ابھیشیک بنرجی پرحملے

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 30-05-2026
بنگال: انتخابی تشدد کے متاثرین سے ملاقات کے دوران ابھیشیک بنرجی پرحملے
بنگال: انتخابی تشدد کے متاثرین سے ملاقات کے دوران ابھیشیک بنرجی پرحملے

 



کولکاتا: مغربی بنگال کے سونارپور علاقے میں انتخاب کے بعد ہونے والے تشدد کے متاثرین کے اہلِ خانہ سے ملاقات کے لیے پہنچے ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کے ساتھ ہفتہ کے روز مبینہ طور پر مقامی لوگوں نے بدسلوکی کی۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے رکنِ پارلیمان پر نامعلوم افراد نے پتھر، جوتے اور انڈے پھینکے اور ان پر لاتوں اور گھونسوں سے حملہ کرنے کی بھی کوشش کی۔ اس دوران مظاہرین نے "چور، چور" کے نعرے بھی لگائے۔ بعد ازاں ابھیشیک بنرجی کو پولیس کی سکیورٹی میں علاقے سے باہر لے جایا گیا۔ اس وقت انہوں نے حفاظت کے لیے ہیلمٹ پہن رکھا تھا اور ان کی قمیص پھٹی ہوئی تھی۔

انتخابی تشدد میں جان گنوانے والے ایک شخص کے اہلِ خانہ سے ملاقات کے دوران بنرجی نے کہا: "دیکھئے، ان لوگوں نے میرے ساتھ کیا کیا ہے۔ یہ سب پہلے سے منصوبہ بند تھا۔ علاقے میں پولیس موجود نہیں ہے۔ یہ لوگ مجھے مارنا چاہتے ہیں۔ جب تک مقامی پولیس اپنی ٹیم یہاں نہیں بھیجتی اور متاثرہ خاندانوں کو تحفظ فراہم نہیں کرتی، میں یہاں سے نہیں جاؤں گا۔