باڑمیر:غبارے کی شکل کا جہازملا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-06-2021
یہ ہے جہاز نما غبارہ
یہ ہے جہاز نما غبارہ

 

 

باڑمیر :ضلع کے چوہٹن علاقے میں واقع دھناو میں ایک کھیت میں مشکوک غبارے کے ملنے کے بعد ہفتے کے روز ہلچل مچ گئی۔ غبارے پر اردو اور انگریزی میں پی آئی اے لکھا ہوا تھا۔ اطلاع ملنے پر چوہٹن پولیس موقع پر پہنچی اور غبارے کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس بارے میں تفتیشی ایجنسیوں کو آگاہ کرنے کے بعد اب ایجنسیاں غبارے کی حقیقت جاننے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

چوہٹن کے علاقے دھناو میں لوگوں کو آج صبح تقریباًگیارہ بجے کے قریب کھیت میں غبارے کے بارے میں معلومات ملی۔ اس کے بعد چوہٹن پولیس موقع پر پہنچی اور غبارے کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ بتایا جارہا ہے کہ غبارہ پاکستان سے آیا ہو ا ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے پہلے بھی بار بار سرحدی علاقوں میں پاکستان سے یہ غبارے آچکے ہیں۔ ہوائی جہاز کی شکل والے اس غبارے پر انگریزی اوراردوزبانوں میں پی آئی اے لکھا ہواہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس نرپت سنگھ نے بتایا کہ غبارے پر چاند کی تصویربھی بنی ہے۔ یہ کہاں سے اور کب آیا ، اس کے بارے میں ابھی تک مکمل معلومات دستیاب نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے یہ معلومات انٹلیجنس اورسیکورٹی ایجنسیوں کو بھی دی ہے۔ صحرا کے ویران علاقے میں پائے گئے اس غبارے کی سائزتقریباً 2 فٹ ہے۔ کئی سال پہلے ، اس علاقے میں سرحد کے اس پار سے اس طرح سے غبارے مسلسل پائے جاتے رہے ہیں۔