نئی دہلی/ آواز دی وائس
آج سے ستمبر مہینے کی شروعات ہو گئی ہے۔ اس مہینے میں تقریباً 15 دن بینک بند رہیں گے۔ ان چھٹیوں میں سرکاری تعطیلات کے علاوہ دوسرے اور چوتھے ہفتے کے سنیچر اور اتوار کی چھٹیاں بھی شامل ہیں۔ ایسے میں اگر اس مہینے آپ کو بینک میں کوئی کام ہے تو یہاں چیک کر لیں کہ آپ کے شہر میں کس دن بینک بند ہوگا اور کس دن کھلا رہے گا۔
بینک ہالیڈے ستمبر 2025
۔3 ستمبر 2025 : کرم پوجا کے موقع پر رانچی (جھارکھنڈ) میں بینک بند رہیں گے۔
۔4 ستمبر 2025 : اونم کے موقع پر کوچی اور ترووننت پورم (کیرالہ) کے بینک بند رہیں گے۔
۔ 5 ستمبر 2025 : عید میلاد النبیؐ کے موقع پر گجرات، میزورم، مہاراشٹر، کرناٹک، مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، تیلنگانہ، منی پور، جموں و کشمیر، اتر پردیش، کیرالہ، دہلی، جھارکھنڈ اور آندھرا پردیش کے بینکوں کی چھٹی رہے گی۔
۔6 ستمبر 2025 : عید میلاد النبیؐ کے موقع پر چھتیس گڑھ اور "اندر جاترا" کے موقع پر سکم کے بینک بند رہیں گے۔
۔7 ستمبر 2025 : اتوار کی چھٹی۔
۔12 ستمبر 2025 : عید میلاد النبیؐ کے اگلے جمعہ کے موقع پر جموں و کشمیر کے بینک بند رہیں گے۔
۔13 ستمبر 2025 : دوسرے ہفتے کے سنیچر کی چھٹی۔
۔ 14 ستمبر 2025 : اتوار کی چھٹی۔
۔21 ستمبر 2025 : اتوار کی چھٹی۔
۔ 22 ستمبر 2025 : نو راتری استھاپنا کے موقع پر جے پور کے بینک بند رہیں گے۔
۔23 ستمبر 2025 : مہاراجہ ہری سنگھ جی کی جینتی کے موقع پر جموں و کشمیر کے بینکوں کی چھٹی رہے گی۔
۔ 27 ستمبر 2025 : چوتھے ہفتے کے سنیچر کی چھٹی۔
۔ 28 ستمبر 2025 : اتوار کی چھٹی۔
۔29 ستمبر 2025 : مہا سپتمی/دُرگا پوجا کے موقع پر تریپورہ، آسام اور مغربی بنگال کے بینک بند رہیں گے۔
۔ 30 ستمبر 2025 : مہا اشٹمی/دُرگا اشٹمی/دُرگا پوجا کے موقع پر تریپورہ، اڑیسہ، آسام، منی پور، راجستھان، مغربی بنگال، بہار اور جھارکھنڈ کے تمام بینک بند رہیں گے۔