بنگلہ دیش: سنسکرت زبان سیکھنے کے لیے لِٹل گُرو

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-04-2021
آج سے آغاز
آج سے آغاز

 

 

بھارتی ہائی کمیشن کے اندرا گاندھی کلچرل سینٹر کی جانب سے آج بنگلہ دیش میں سنسکرت سیکھنے کے سلسلے میں ایک سنسکرت لرننگ ایپ شروع کیا جائے گا۔ سنسکرت لرننگ ایپ ایک ایسی مہم کا حصہ ہے جو ثقافتی تعلقات کی بھارتی کونسل کی طرف سے چلایا جارہا ہے تاکہ دنیا بھر میں طلباء، مذہبی اسکالرس ، تاریخ دانوں اور مطالعہ ہند کے ماہرین میں سنسکرت زبان کو فروغ دیا جاسکے۔ سنسکرت لرننگ ایپ یعنی 

ایک انٹر ایکٹیو پلیٹ فارم پر مبنی ہے جو سنسکرت سیکھنے کو آسان بنانے کے علاوہ اسے تفریح والا بنائے گی۔ یہ ایپ ان لوگوں کی بھی مدد کرے گا جو پہلے ہی سنسکرت سیکھ رہے ہیں یا سنسکرت سیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ تعلیم کے ساتھ تفریح کو جوڑنے کیلئے یہ ایپ ، گیمز ، انعامات اور مقابلے کا استعمال کرے گا تاکہ لوگوں کو سنسکرت سیکھنے میں مدد مل سکے۔ ثقافتی تعلقات کی بھارتی کونسل کو دنیا بھر سے سنسکرت سیکھنے کے خواہشمند لوگوں کی طرف سے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔

سنسکرت میں بودھ، جین اور دیگر مذاہب کے متن بھی ہیں۔ سنسکرت زبان سیکھنے کے سلسلے میں مدد کیلئے کئی ملکوں کی طرف سے کافی مانگ کی جاتی رہی ہے۔ دنیا بھر کی بہت سی یونیورسٹیوں نے جہاں سنسکرت سکھائی جاتی ہے اس ایپ میں دلچسپی ظاہر کی ہے جو طلباءکو اِن یونیورسٹیوں میں مدد کرے گی اور اُن لوگوں کی بھی مدد کرے گی جو سنسکرت سیکھنے کے خواہشمند ہیں