کیرالہ: لو پاکستان لکھےغبارے برآمد، مقدمہ درج

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-01-2022
کیرالہ: لو پاکستان لکھےغبارے برآمد، مقدمہ درج
کیرالہ: لو پاکستان لکھےغبارے برآمد، مقدمہ درج

 

 

آواز دی وائس، تروننت پورم

کیرالہ میں کوزی کوڈ کے قریب ایک ہائپر مارکیٹ کے مالک کی پریشانی اس وقت بڑھ گئی جب اس کے بیچے گئے غباروں کا ایک پیکٹ ملا جس پر ’لو پاکستان‘(Love Pakistan) لکھا ہوا تھا۔

 کوزی کوڈ ضلع کے اجیور، واڈاکارا میں کیئرفریش ہائپر مارکیٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹرعزیز نے کہا کہ وہ گزشتہ پانچ دہائیوں سے کاروبار کر رہے ہیں۔

عزیر نے مزید کہا کہ اس غبارے کے بارے میں سن کر مقامی پولیس آئی ہے۔ میں نے انہیں بتایا اور انہیں غبارے کا پیکٹ دکھایا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایک پیکٹ میں100 غبارے ہوتے ہیں۔ یہ سارا پراڈکٹ چین سے آتا ہے۔

عزیز نے وضاحت کی کہ اسے ممبئی کے ایک سپلائر کے ذریعے وہ اسے حاصل کرتے ہیں۔ یہ بنیادی طور پر ان صارفین کو فروخت کیا جاتا ہے جو سالگرہ کے موقع پر خریدتے اور لے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان میں سے کسی بھی غبارے کو نہیں پھیلاتے۔ مقامی اخبار میں خبر آنے کے بعد ہی ہم نے اسے کھولا اور ایک پیکٹ میں مختلف شکلوں اور سائز کے مختلف غبارے موجود ہیں۔ پیکٹ میں کچھ غبارے ہیں، ان میں جب ہوا بھری جاتی ہے تو اس لو پاکستان لکھا ہوا نظر آتا ہے۔

پولیس کی آمد کے بعد ہم نے اسے کاؤنٹر سے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عزیر نے کہا کہ پولیس کو یہ بھی پتہ چل گیا ہے کہ اصل معاملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی ڈیوٹی کرنی ہے اور مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس شاید ہمارے ممبئی سپلائر سے بھی رابطہ کرے گی۔ ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔