اعظم خان کی حالت اب بھی سنگین

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-05-2021
اعظم خان
اعظم خان

 

 

گرو گرام :سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رام پور سے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کی حالت اب بھی سنگین بنی ہوئی ہے۔ اعظم خان تیزی سے ٹھیک ہو رہے تھے، لیکن گزشتہ دنوں ان کی طبیعت پھر سے بگڑ گئی اور انھیں آئی سی یو میں منتقل کرنا پڑا۔ ان کی حالت اس وقت نازک بتائی جا رہی ہے۔ دوسری طرف ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کا لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ ۔

 سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ اعظم خان آئی سی یو میں تین سے پانچ لیٹر آکسیجن سپورٹ پر رکھے گئے ہیں۔ ان کے پھیپھڑوں میں فائبروسس اور کیویٹی ملی تھی۔ میدانتا اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر راکیش کپور نے بتایا کہ اعظم خان کے پھیپھڑوں میں فائبروسس نامی مرض کی شکایت گزشتہ دنوں ملی تھی۔

 ساتھ ہی پھیپھڑے میں کیویٹی بھی پائی گئی تھی، جس کے سبب اعظم خان کے جسم میں آکسیجن سپورٹ کو 2 لیٹر سے بڑھا کر 5 لیٹر کیا گیا تھا۔ لیکن طبیعت زیادہ خراب ہونے کے سبب انھیں ایک بار پھر آئی سی یو پی میں منتقل کیا گیا ہے تاکہ مزید بہتر طریقے سے علاج کیا جا سکے۔ کورونا متاثرہ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ سیتاپور جیل می بند تھے۔ طبیعت بگڑنے کے بعد جیل انتظامیہ نے 9 مئی کو لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا۔ اعظم خان کے ساتھ جیل میں 13 بندی بھی کورونا پازیٹو پائے گئے تھے۔