اعظم خان کو ہائی کورٹ سے راحت

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 18-09-2025
اعظم خان کو ہائی کورٹ سے راحت
اعظم خان کو ہائی کورٹ سے راحت

 



الہ آباد/آواز دی وائس
سماجوادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کو رامپور کے مشہور "کوالیٹی بار" معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ ہائی کورٹ نے انہیں اس معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس سمیر جین کی سنگل بینچ نے سنایا۔ یہ مقدمہ 21 نومبر 2019 کو درج کیا گیا تھا، جب کوالیٹی بار کے مالک گگن اروڑا کی شکایت پر اُس وقت کے ریونیو انسپکٹر اننگ راج سنگھ نے سول لائنز تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔
اس ایف آئی آر میں چیئرمین سید جعفر علی جعفری، اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹر تجین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم خان کو نامزد کیا گیا تھا۔ بعد میں پولیس نے تفتیش کے دوران اعظم خان کو بھی ملزم بنایا تھا۔
اعظم خان نے نچلی عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ عدالت نے 21 اگست 2025 کو تمام فریقین کی دلیلیں سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔
اعظم خان کے وکیل محمد خالد نے بتایا کہ آج عدالت نے کوالیٹی بار میں قبضے کے معاملے میں اعظم خان کو ضمانت دے دی ہے۔ اب اعظم خان کو تمام مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے اور وہ جلد ہی جیل سے باہر آ جائیں گے۔