آواز دی وائس نے معاشرے کی خدمت انجام دی: ایس ایم خان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-01-2022
آواز دی وائس نے معاشرے کی خدمت انجام دی: ایس ایم خان
آواز دی وائس نے معاشرے کی خدمت انجام دی: ایس ایم خان

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

ہندوستان کے مشہور ممتاز سابق بیوروکریٹس میں سے ایک، ایس ایم۔ خان نے آواز - دی وائس کو اس کی پہلی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ ایس ایم خان ملک کے سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کے پریس سکریٹری رہ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹوریٹ میں بھی اہم عہدوں پر فائز رہے جن میں دوردرشن نیوز کے ڈائریکٹر جنرل بھی شامل ہیں۔

 اپنے ویڈیو مبارکبادی پیغام میں ایس ایم خان نے کہاکہ"میں آواز دی وائس، عاطر خان اور میڈیا پروفیشنلز کی ان کی ٹیم کو اپنے کام کا ایک سال مکمل کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں

 ایس ایم خان گزشتہ ایک سال میں آواز - دی وائس کے شاندار کام سے متاثر ہوئے اور کہاکہ "ایک سال کے اس مختصر عرصے میں اس ٹیم نے معاشرے کے لیے ایک شاندار کام کیا ہے اور اس کی سالمیت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے اچھی رپورٹس پیش کی ہیں۔

ایس ایم خان کی تشویش اس ملک میں ہندو اور مسلم دونوں برادریوں کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے بارے میں رہی ہے۔ ایسے میں، خان آواز دی وائس کے کام سے بہت خوش ہوئے اور انہوں نے کہاکہ ’’یقیناً یہ ایک شاندار کام ہے۔ یہ ٹیم دونوں برادریوں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ایس ایم اس طرح کی خبروں کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےکہ خان نے کہاکہ اس کی کوریج کو مزید وسعت دی جانی چاہیے اور انہیں روزانہ پڑھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔"