آواز خواتین نے سیلم پور میں عیدالفطر کے موقع پر سوٹ اور بیگ تقسیم کئے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 30-04-2022
آواز خواتین نے سیلم پور میں عیدالفطر کے موقع پر سوٹ اور بیگ تقسیم کئے
آواز خواتین نے سیلم پور میں عیدالفطر کے موقع پر سوٹ اور بیگ تقسیم کئے

 

 

نئی دہلی: رمضان کے آخری عشرہ میں آوازخواتین کی ٹیم نے خواتین کے اندر سوٹ اور بیگ تقسیم کیا۔ سیلم پور، مشرقی دہلی، میں 50 سوٹ اور بیگ تقسیم کیے۔

آوازخواتین کی ڈائریکٹر رتنا شکلا آنند نے اس بات کو یقینی بنایا کہ آس پاس موجود تمام لڑکیاں اپنی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

وہ خواتین کی تین نسلوں سے ملی جو تعلیم یافتہ ہیں اور اپنی اگلی نسلوں کو تعلیم دینے میں حصہ لے رہی ہیں۔ لڑکیوں نے تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے، اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کرنے اور تاریخ میں اپنا نام روشن کرنے کا عہد کیا۔

وہ سب آوازخواتین کے اس اقدام سے متاثر تھیں۔ ان کے جوش و خروش نے تقریب میں مزید اضافہ کیا۔ آوازخواتین نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال قائم کی۔

مسٹر رنجیت کمار نے تعلیم اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مختلف مذہبی پس منظر سے تعلق رکھنے والے مقامی لوگوں نے ان مسلم لڑکیوں کی تعلیم میں مدد کرنے کا عہد کیا۔ آواز خواتین کی کوششوں نے عیدالفطر کے اس پرامن موقع پر مقامی لوگوں کو اکٹھا کیا۔

آوازخواتین بچیوں کے چہرے پر مسکراہٹیں لانے کی کوشش جاری رکھے گی۔