لداخ میں برفانی تودہ گرنے سے 3 فوجی ہلاک

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 09-09-2025
لداخ میں برفانی تودہ گرنے سے 3 فوجی ہلاک
لداخ میں برفانی تودہ گرنے سے 3 فوجی ہلاک

 



لیہ/ آواز دی وائس
مرکز کے زیرِ انتظام خطہ لداخ میں دنیا کے سب سے اونچے محاذِ جنگ سیاچن میں برفانی تودہ گرنے کے باعث تین فوجیوں کی جان چلی گئی۔ حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ اتوار کو 12,000 فٹ کی بلندی پر واقع سیاچن بیس کیمپ کے علاقے میں برفانی تودہ گرا، جس میں دو اگنی ویر سمیت تین فوجی دب گئے۔
حکام نے بتایا کہ فوراً ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور دبے ہوئے فوجیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔