مہاراشٹر :پھر چھڑ گیا اورنگ زیب تنازعہ

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 12-09-2025
مہاراشٹر :پھر چھڑ گیا اورنگ زیب تنازعہ
مہاراشٹر :پھر چھڑ گیا اورنگ زیب تنازعہ

 



ممبئی/ آواز دی وائس
مہاراشٹر میں مغل حکمران اورنگ ز یب کو لے کر ایک بار پھر تنازع گہرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ دراصل دھاراشیو میں اورنگ ز یب کے حق میں لگے نعروں کے ویڈیو کے بعد اب اکولا سے بھی ایک نیا ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں عید میلاد النبی کے جلوس کے دوران اورنگ ز یب کی تصویر پر دودھ چڑھایا گیا۔ یہ ویڈیو اکولا شہر کے تِلک روڈ پر واقع جونا کپڑا بازار چوک کا بتایا جا رہا ہے۔
جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیا تو پولیس نے اس ویڈیو کی جانچ شروع کر دی ہے۔ جس تصویر کو دودھ سے نہلایا گیا وہ بالی وڈ فلم "تاناجی: دی انسنگ وارئیر" کے پوسٹر میں چھپے اورنگ ز یب کے کردار کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جلوس والے دن ہی اورنگزیب والے یہ پوسٹر ضبط کر لیے گئے تھے۔ اب اس معاملے میں پولیس کی طرف سے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
ہندوستان میں مغل حکمرانوں کو لے کر بحث
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ہندوستان میں مغل حکمرانوں کو لے کر بحث ہوئی ہو۔ ہندوستان میں مغل حکمرانوں کو لے کر سیاسی تنازع وقتاً فوقتاً ابھرتے رہے ہیں۔ ان تنازعات کا مرکز اکثر اکبر، بابر اور اورنگزیب جیسے حکمرانوں کی شبیہ اور ان کے دور حکومت پر رہا ہے۔ صرف یہی نہیں، جگہوں کے نام بدلنے پر بھی ایسے ہی تنازع سامنے آ چکے ہیں جن پر ملک میں سیاسی جماعتیں آمنے سامنے ہوتی رہی ہیں۔
مغل تاریخ پر بھی زبردست تنازع
تاریخ کی کتابوں میں مغلوں سے جڑے ابواب میں تبدیلی کو لے کر بھی تنازع نیا نہیں ہے۔ کچھ سیاسی جماعتوں نے مغلوں کو "ظالم حملہ آور" بتایا ہے، جبکہ کچھ مؤرخین انہیں ایک دوسرے زاویے سے دیکھتے ہیں۔ اورنگزیب کے دور حکومت کو لے کر ہندو مخالف پالیسیوں، مندروں کے انہدام اور ٹیکس جیسے معاملات پر سخت بحث ہوتی رہی ہے۔ اصل میں یہ تنازع صرف تاریخ تک محدود نہیں بلکہ ثقافتی شناخت، سیکولرزم اور سیاسی تقسیم سے بھی جڑا ہوا ہے۔