ڈی جی پی کانفرنس میں وزیراعظم وزیرداخلہ اور این ایس اے کی شرکت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ڈی جی پی کانفرنس میں وزیراعظم وزیرداخلہ اور این ایس اے کی شرکت
ڈی جی پی کانفرنس میں وزیراعظم وزیرداخلہ اور این ایس اے کی شرکت

 

 

لکھنؤ:ملک کی اندرونی سلامتی پر مرکوز56 ویں آل انڈیا ڈائرکٹر جنرل آف پولیس-انسپکٹر جنرل کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی اتر پردیش کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

اس کانفرنس میں شرکت کے لیے ہفتہ کی صبح یہاں پولیس ہیڈ کوارٹر پہنچے۔ سہ روزہ کانفرنس کا افتتاح جمعہ کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا۔

اتر پردیش کی راجدھانی میں پہلی بار منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں نکسل ازم، دہشت گردی اور مافیا عناصر کو مؤثر طریقے سے روکنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر اعظم مودی آج اور کل یعنی اتوار کو بھی کانفرنس کا حصہ ہوں گے اور اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

وزیراعظم آج پورا دن کانفرنس میں موجود رہیں گے اور کانفرنس کے مقام پر عشائیہ میں بھی شریک ہوں گے۔اس کانفرنس میں این ایس اے اجیت ڈوبھال بھی شرکت کر رہے ہیں۔

قبل ازیں کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے امت شاہ نے موثر پولیسنگ کے لیے پولیس اسٹیشنوں اور بیٹ لیول میں اصلاحات پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ داخلی سلامتی کے لیے ریاستی پولیس اور مرکزی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کوسٹل سیکورٹی، لیفٹ ونگ شدت پسندی ، نارکوٹکس، سائبر کرائم جیسے سیکورٹی موضوعات پر زور دیا۔ (ایجنسی ان پٹ)