کریلی :انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کی لکھنؤ اور وارانسی ٹیموں نے منگل کی صبح کریلی میں اچانک چھاپے مارے۔ جس سے مقامی لوگوں میں کھلبلی مچ گئی ۔ بتایا جا رہا ہے کہ اے ٹی ایس کو ایک مشکوک شخص کے بارے میں کچھ معلومات ملی تھیں ، اس کے کریلی کے کرامت کی چوکی علاقے میں واقع ایک گھر ہونے کی خبر ملی تھی۔ اس بنیاد پر اے ٹی ایس کی ٹیمیں وہاں پہنچیں اور پورے علاقے کو اپنے محاصرے میں لے لیا ، مشتبہ کی تلاش میں گھر کے اندر تلاشی لی گئی۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ملزم کا کسی بڑے معاملے میں ہاتھ ہوسکتا ہے۔
اس کے بعد اے ٹی ایس کی لکھنؤ اور وارانسی ٹیموں نے پریاگراج میں کریلی کے کرامت چوکی علاقے پر چھاپہ مارا ، اس دوران اے ٹی ایس نے مدرسہ کے ڈائریکٹر مفتی سیف الرحمن ، کریلی کے وصی آباد کے رہائشی اور ان کےگھر والوں سے پوچھ گچھ کی۔ اس تسلسل میں اے ٹی ایس کی ایک ٹیم بھی چھاپوں کے لیے جی ٹی بی نگر گئی۔ ٹیم نے مختلف علاقوں میں کارروائی کی۔ ایس ٹی ایس کریلی کے ترنگا چوراہے پر رہنے والے ایک شخص اور 60 فٹ روڈ کے رہائشی ایک شخص کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔
Uttar Pradesh Anti Terrorist Squad (ATS) has busted an ISI sponsored terror module and arrested three people: Prashant Kumar, ADG (Law and Order), Uttar Pradesh pic.twitter.com/cbKP8ATT2L
— ANI UP (@ANINewsUP) September 14, 2021