عتیق احمد کو سزائے عمر قید،بھائی بری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 28-03-2023
عتیق احمد کو سزائے عمر قید،بھائی  بری
عتیق احمد کو سزائے عمر قید،بھائی بری

 

پریاگ راج : مافیا ڈان اور دبنگ لیڈر عتیق احمد کو اومیش پال اغوا کیس میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے ساتھ ان پر 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

عتیق کے علاوہ مزید دو مجرموں کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ واضح ہو کہ اومیش پال اغوا معاملہ میں کل 11 ملزمان تھے۔ جن میں سے ایک کی موت ہو گئی تھی۔

عدالت نے ان میں سے تین کو قصوروار قرار دیا ہے جبکہ 7 کو بری کر دیا ہے۔ عدالت کی جانب سے عتیق احمد، دنیش پاسی اور خان صولت حنیف کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ عتیق کا بھائی اشرف، انصار بابا، فرحان، اصرار، عابد پردھان، عاشق علی اور اعجاز اختر کو بری کر دیا گیا۔ ملزم انصار احمد کی موت ہو چکی ہے

  سرکاری وکیل گلاب چندر اگرہری نے کہا کہ خصوصی ایم پی ایم ایل اے عدالت کے جج دنیش چندر شکلا نے احمد، صولت حنیف، ایک وکیل اور دنیش پاسی کو اس کیس میں قصوروار ٹھہرایا۔

اگرہری نے کہا کہ تینوں کو تعزیرات ہند کی دفعہ364-دفعہ364-اے  (قتل کے لیے اغوا یا اغوا) کے تحت مجرم قرار دیا گیا تھا۔