گجرات کے کورونا اسپتال میں آتشزدگی ، کم از کم 18 افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-05-2021
 اسپتال میں آتشزدگی
اسپتال میں آتشزدگی

 

 

بھروچ

گجرات کے بھروچ میں گزشتہ شب ایک پرائیویٹ اسپتال کے انتہائی نگہداشت والے یونٹ ( آئی سی یو) میں آگ لگنے سے کم از کم 18 افراد کی موت ہوگئی۔

مرنے والوں میں اسپتال کے دو کارکن بھی شامل ہیں۔ اموات کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بھروچ۔ جمبوسار بائی پاس روڈ پر واقع پٹیل ویلفیئر اسپتال میں پیش آیا۔ آدھی رات کے بعد تقریباً رات ساڑھے بارہ بجے اس کے دو آئی سی یو میں سے ایک یونٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی فائر بریگیڈ کی ٹیم فوری طور پر حرکت میں آگئی۔

بہت سے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے ۔ ان میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں ہوسکی ہے ممکن ہے کہ یہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا ہوگا ۔

ذرائع نے بتایا کہ چند مریضوں کی موت منتقلی کے دوران ہوئی ہوگی۔ اس سے پہلے بھی کورونا بحران کے دوران گجرات کے راجکوٹ ، احمد آباد میں ایسے واقعات میں متعدد مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔

(ایجنسی ان پٹ )