کولکتہ میں بھیانک آتشزدگی ۔ نو افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
خوفناک آتشزدگی
خوفناک آتشزدگی

 

 

کولکتہ ۔کل رات کو کولکتہ میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ ہوا ۔ جس میں ابتک نو افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں چار فائر مین شامل ہیں۔

آگ اسٹرینڈ روڈ پر واقع ایسٹرن ریلوے کی عمارت میں لگی ۔جس میں ایسٹرن ریلوے کا آفس بھی ہے۔ہلاک شدگان میں ایک پولیس جوان ،ریلوے پروٹکشن فورس کا ایک جوان،ایک ریلوے اسٹاف بھی شامل ہے۔ ایک شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ان لوگوں کو فائر بریگیڈ کے عملہ نے بڑی ہائڈرولک سیڑھیوں کی مدد سے باہر نکالا تھا۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈواور وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس واقع پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرنے والے افراد کے لواحقین کو10-10لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے اور ان کے کنبے کے ایک شخص کو ملازمت بھی دی جائےگی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم کے قومی امدادی فنڈ سے مرنے والوں کے رشتہداروں کو دو دو لاکھ روپے اور شدید زخمی کو پچاس پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔