نئی دہلی: (پی ٹی آئی)
خلا باز شبھانشو شکلا نے جمعہ کو یہاں راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور خلا میں اپنے تجربات سے آگاہ کیا، شکلا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کا سفر کرنے والے پہلے بھارتی خلا باز ہیں۔ وہ اپنے دیگر ساتھی خلا بازوں کے ساتھ گزشتہ ماہ 20 روزہ خلائی سفر کے بعد زمین پر واپس لوٹے، جو ایکزیوم مشن 4 کا حصہ تھا۔
Group Captain Shubhanshu Shukla, Group Captain Prasanth Balakrishnan Nair and Group Captain Punyashlok Biswal, along with Chairman, ISRO and Secretary, Department of Space, Dr V Narayanan and Director, Human Space Flight Centre, Shri Dinesh Kumar Singh, called on President… pic.twitter.com/vZgBe5LlmC
— President of India (@rashtrapatibhvn) August 22, 2025
گروپ کیپٹن شکلا، گروپ کیپٹن پرسناتھ بالاکرشنن نائر اور گروپ کیپٹن پنیاشلوک بسوال، چیئرمین اسرو اور سکریٹری، محکمۂ خلاء وی نرائنن اور ڈائریکٹر ہیومن اسپیس فلائٹ سنٹر دنیش کمار سنگھ کے ساتھ صدر مرمو سے ملے۔انہوں نے خلا میں اپنے تجربات صدر کے ساتھ شیئر کیے،صدر نے مستقبل کی کوششوں کے لیے پوری ٹیم کو نیک خواہشات پیش کیں، خاص طور پر گگن یان مشن کے لیے مبارک باد دی