اسمبلی انتخابات : پہلے مرحلے کی انتخابی مہم اختتام پذیر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-03-2021
پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں چناوی مہم اپنے شباب پر ہے
پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں چناوی مہم اپنے شباب پر ہے

 

 

نئی دہلی

ملک میں الیکشن سیزن کا دور جاری ہے۔ پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں چناوی مہم اپنے شباب پر ہے۔

اسی بیچ آ سام میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے چناؤمہم کا آج شام اختتام ہو رہا ہے۔ ریاست میں ہونے والے انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت ہفتہ کو 47 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے،جس میں 81 لاکھ ووٹرس 269 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ تمام سیاسی پارٹیاں،ووٹروں کو راغب کرنے کی آخری کوششیں کررہی ہیں۔

دوسری طرف 294 اسمبلی سیٹوں والی ریاست مغربی بنگال میں بھی پہلے مرحلے کی پولنگ کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ وہاں اس سنیچر کو 30 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوگی،جس کے لیے 191 امیدوار میدان میں ہیں۔

میدنی پور اور جھارگرام اسمبلی حلقوں سے سرکردہ سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ وزیر، رکنِ اسمبلی، سابق وزرا اور سابق ارکان پارلیمنٹ اوراداکارہ سے سیاستداں بنیں دو ایکٹریس بھی انتخابی میدان میں اپنی سیاسی قسمت آزما رہی ہیں۔