آسام:پوجاپنڈالوں میں پھل تقسیم کر رہے ہیں مسلمان

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
آسام:پوجاپنڈالوں میں پھل تقسیم کر رہے ہیں مسلمان
آسام:پوجاپنڈالوں میں پھل تقسیم کر رہے ہیں مسلمان

 

 

نئی دہلی: نوراتری جاری ہے۔ دسہرہ اور درگا پوجا منانے والےملک بھر کے عقیدت مند عقیدت میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

ملک کے بیشتر حصوں میں پنڈال سجائے گئے ہیں اور پوجا کی جا رہی ہے۔ کئی مقامات پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی بھی دیکھی جا رہی ہے۔

درگا پوجا پنڈالوں میں ، مسلمان لوگ کسی نہ کسی طرح حصہ بن رہے ہیں۔ آسام سے قومی یکجہتی کو مضبوط کرنے والی خبرآرہی ہے۔

یہاں مسلم نوجوان درگاپوجا پنڈالوں میں پوجااور درشن کے دوران عقیدت مندوں میں پھل تقسیم کر رہے ہیں۔ آسام میں سلچر اور کاچر میں درگا پوجا پنڈال سجائے گئے ہیں۔

 

یہاں عقیدت مندوں کا بہت بڑا ہجوم ہورہاہے۔اس دوران ،مسلم نوجوانوں کا ایک گروپ یہاں عقیدت مندوں میں پھل تقسیم کر رہا ہے۔ اور لوگوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہا ہے۔

 

پھلوں کی تقسیم میں شامل راجہ لشکر کا کہنا ہے کہ ہم اتحاد کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ ہم ایک ہیں. غلط قوتیں ہمیں الگ نہیں کر سکتیں۔ ہم اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ مسلم نوجوانوں کا یہ اقدام بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

بہت سے لوگ اس کی تعریف کر رہے ہیں۔ قومی یکجہتی اور بھائی چارہ سے جڑی ہوئی خبروں میں ریاست کے عوام امید کی کرن دیکھ رہے ہیں کیونکہ گزشتہ کچھ ہفتے قبل یہاں بعض ناخوشگوار واقعات رونما ہوچکے ہیں۔