آسام حکومت آدھار کارڈ جاری کرنے کے قواعد مزید سخت کرے گی: ہیمنتا

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 27-06-2025
آسام حکومت آدھار کارڈ جاری کرنے کے قواعد مزید سخت کرے گی: ہیمنتا
آسام حکومت آدھار کارڈ جاری کرنے کے قواعد مزید سخت کرے گی: ہیمنتا

 



گوہاٹی/ آواز دی وائس
آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے جمعہ کو کہا کہ بنگلہ دیش سے غیر قانونی دراندازی پر قابو پانے کی کوششوں کے تحت ریاستی حکومت بالغ افراد کے لیے آدھار کارڈ جاری کرنے کے قواعد کو مزید سخت بنانے پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آدھار کارڈ جاری کرنے کے سخت اصول غیر قانونی غیر ملکیوں کی شناخت اور انہیں ملک سے باہر نکالنے کی ریاستی حکومت کی کوششوں کو مزید تقویت دیں گے۔
سرما نے کابینہ اجلاس کی صدارت کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آج ہم نے ایک تجویز پر تبادلہ خیال کیا، جس کے تحت بالغ افراد کو آدھار کارڈ مکمل تصدیق کے بعد ہی جاری کیا جائے گا۔ کابینہ اس سلسلے میں جلد ہی فیصلہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ آسام میں تقریباً 100 فیصد بالغ افراد کے پاس آدھار کارڈ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بالغ آدھار کارڈ کے لیے درخواست دیتا ہے تو ہم مکمل جانچ کریں گے۔ نئے اصول نافذ ہونے کے بعد صرف ضلع کمشنر کو ہی آدھار کارڈ جاری کرنے کا اختیار ہوگا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سے یہ یقینی بنایا جا سکے گا کہ کوئی غیر قانونی تارک وطن آدھار کارڈ حاصل نہ کر سکے، اور ہم آسانی سے اس کی شناخت کر کے اسے اس کے ملک واپس بھیج سکیں گے۔