آسام:وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاعدالتی حکم

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 08-03-2022
آسام:وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاعدالتی حکم
آسام:وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاعدالتی حکم

 

 

گوہاٹی: ایک اہم پیش رفت میں، گوہاٹی کی ایک عدالت نے آسام پولیس کو آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے یہ حکم کانگریس ایم پی عبدالخالق کی شکایت کی بنیاد پر دیا ہے۔ 28 دسمبر، 2021 کو، خالق نے سرما کے خلاف دیسپور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی، جس میں اس پر آسام کے درنگ ضلع میں "نفرت پھیلانے" اور اشتعال انگیز ریمارکس پاس کرنے کا الزام لگایا گیا، لیکن پولیس نے شکایت درج نہیں کی۔

جب پولیس نے ایم پی کی شکایت پر باضابطہ طور پر ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا تو خالق نے گوہاٹی میں سب ڈویژنل جوڈیشل مجسٹریٹ کے پاس شکایت درج کرائی۔

اس کی سماعت کرتے ہوئے پیر کو عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا، "او سی دیسپور تھانے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ شکایت میں درج الزامات پر مقدمہ درج کریں اور معاملے کی منصفانہ تحقیقات کریں اور جلد از جلد حتمی رپورٹ جمع کرائیں۔

الزامات کی سچائی ایسی نہیں جو ایف آئی آر درج کرنے سے پہلے جانچی جا سکے۔ لہذا "اس عدالت کا خیال ہے کہ یہ سی آر پی سی کی دفعہ 156(3) کے تحت ایک موزوں کیس ہے۔"