گوہاٹی: آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما نے عید الاضحیٰ (بقرعید) کے موقع پر بعض مسلم تنظیموں اور عیدگاہ کمیٹیوں کی جانب سے گائے کی قربانی سے گریز کرنے کی اپیل کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ ہو جائی، دھوبری، بونگائیگاؤں، ادھاربند اور دیگر علاقوں کی کئی عیدگاہ اور قبرستان کمیٹیوں نے اس سال بقرعید کے دوران گائے کی قربانی سے پرہیز کی اپیل کی ہے، اور اس کی قانونی و مذہبی وجوہات بھی بیان کی ہیں۔ انہوں نے اس اقدام کو “رضاکارانہ کوشش” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔
ہمنتا بسوا شرما نے اس پیش رفت کو “اکثریتی سماج کے جذبات کے احترام” سے بھی تعبیر کیا اور اس کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ دیگر عیدگاہ کمیٹیاں بھی اسی طرح کی اپیلوں پر عمل کریں گی، جس سے آسام میں سماجی ہم آہنگی مزید مضبوط ہوگی۔