آسام کابینہ میں توسیع، 12 وزراء آج حلف لیں گے

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 04-06-2026
آسام کابینہ میں توسیع، 12 وزراء آج حلف لیں گے
آسام کابینہ میں توسیع، 12 وزراء آج حلف لیں گے

 



گوہاٹی: آسام کی ریاستی کابینہ میں جمعہ کو توسیع کی جائے گی اور اس دوران تین نئے چہروں سمیت 12 وزراء حلف اٹھائیں گے۔ یہ اعلان وزیرِ اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما نے کیا ہے۔ نئے وزراء میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اشونی رائے سرکار، نیلیما دیوی اور سشانت بورگوہین شامل ہیں۔

آسام گن پریشد (اے جی پی) کے کیشو مہنت کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی حکومت میں بھی وزیر رہ چکے ہیں۔ سابق اسپیکر اسمبلی وشواجیت دائماری کا نام بھی نئے وزراء کی فہرست میں شامل ہے۔ دیگر وزراء پہلے ہی ہمنتا بسوا شرما کی پہلی کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں اور ان کا تعلق بی جے پی سے ہے۔ ان میں اشوک سنگھل، رنوج پیگو، بمل بورا، جینت ملا بروآ، کوشک رائے، کرشنندو پال اور پیوش ہزاریکا شامل ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آسام اسمبلی کے مذکورہ اراکین 5 جون 2026 کو دوپہر 12:45 بجے کابینہ وزیر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ ہمنتا بسوا شرما نے 12 مئی کو چار وزراء کے ساتھ وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا تھا۔