آسام:2041 تک مسلمانوں کی آبادی ہندوؤں کے برابر ہو جائے گی:ہیمنت بسوا شرما

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 24-07-2025
آسام:2041 تک مسلمانوں کی آبادی ہندوؤں کے برابر ہو جائے گی:ہیمنت بسوا شzرما
آسام:2041 تک مسلمانوں کی آبادی ہندوؤں کے برابر ہو جائے گی:ہیمنت بسوا شzرما

 



ڈبروگڑھ: آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ اگر موجودہ شرح افزائش جاری رہی تو 2041 تک آسام میں مسلمانوں کی آبادی ہندوؤں کے تقریباً برابر ہو جائے گی۔

شرما نے یہاں کابینہ اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ 2011 کی مردم شماری کے مطابق تقریباً 34 فیصد مسلمانوں میں سے 31 فیصد وہ ہیں جو پہلے آسام میں آ کر بسے تھے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آسام کے مقامی باشندے کچھ سالوں بعد اقلیت بن جائیں گے، تو انہوں نے کہا، یہ میرا ذاتی خیال نہیں ہے، یہ صرف مردم شماری کا نتیجہ ہے۔

آج 2011 کی مردم شماری کے مطابق، 34 فیصد آبادی مسلمان ہے۔‘ شرما نے کہا کہ ریاست کی مجموعی مسلم آبادی میں سے تین فیصد مقامی آسامیا مسلمان ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا، ’’تو 31 فیصد ایسے مسلمان ہیں جو آسام میں آ کر بسے تھے۔ اگر آپ 2021، 2031 اور 2041 کے لیے اندازہ لگائیں، تو آپ تقریباً 50:50 کی صورتِ حال تک پہنچ جائیں گے۔

میں صرف وہی کہہ رہا ہوں جو شماریاتی مردم شماری کی رپورٹ کہتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اعداد و شمار اور گزشتہ مردم شماریوں کا ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ آئندہ کچھ برسوں میں آسام کی مسلم آبادی 50 فیصد کے قریب ہو جائے گی۔